نیویارک /تہران (خبرایجنسی ) سلامتی کونسل میں ایران کیلئے ہتھیاروں کی پابندی میں توسیع کی امریکی قرارداد مسترد کردی گئی،روس اور چین نے قرارداد کی مخالفت میںووٹ دیا، امریکا کاکہناہےکہ عالمی امن کیلئے فیصلہ سازی میں ناکامی معافی کے لائق نہیں۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کو اسلحے کی فروخت پر عائد پابندی میں توسیع سے متعلق امریکی قرارداد واضح اکثریت کے ساتھ مسترد کر دی گئی، کسی بھی قرارداد کی منظوری کے لیے کم از کم نو ووٹ درکار ہوتے ہیں مگر کونسل کے مستقل پندرہ ارکان میں سے صرف دو نے اس امریکی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔