• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI، پی پی اور MQM کا کراچی کی تعمیر کیلئے اتفاق خوش آئند ہے، ناصر حسین شاہ

PTI، پی پی اور MQM کا کراچی کی تعمیر کیلئے اتفاق خوش آئند ہے، ناصر حسین شاہ


وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کا کراچی کی تعمیر کے لیےاتحاد و اتفاق خوش آئند ہے، تینوں جماعتوں کا کراچی کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم عوام کے لیے خوش خبری ہے۔

ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سندھ اور بالخصوص کراچی نے رکارڈ ترقی کی ہے، بلاول بھٹو زرداری نے ایک دن میں اربوں روپے سے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کا اتحاد کراچی کی تعمیر و ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سندھ اور بالخصوص کراچی نے ریکارڈ ترقی کی ہے۔

ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت ہر اس جماعت یا فرد کو خوش آمدید کہے گی جو کراچی کی ترقی میں کردار ادا کرے گی، سندھ حکومت نےنالوں کی صفائی سےمتعلق وفاق اور این ڈی ایم اے کو خوش آمدید کہا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نےکراچی کی ترقی کے لیے جو اقدامات کئے وہ ناقابل فراموش ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے ایک دن میں اربوں روپے سے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔

تازہ ترین