• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کی تقریب میں تلخ کلامی پر فائرنگ، ایک جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ ریس کورس کے علاقہ علامہ اقبال کالونی میں شادی کی تقریب میں تلخ کلامی پر فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے دلہاکے بھائی کوگرفتار کر لیا۔محمدمناظرنے پولیس کوبتایاکہ 14اگست کی رات ساڑھے دس بجے میراچھوٹابھائی محمدمنظرگلی نمبر 53میں اپنے دوست عامرڈینٹرکی شادی میں شرکت کے لئے گیا،سواایک بجے رات محلہ کے لڑکوں نے ہمارے گھرآکرمیرے والدملک فضل الہی کواطلاع دی کہ محمدمنظر شادی میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرلگنے سے زخمی ہواہےاس کے تین دوست سلیمان خان ،بلال جہانگیراورغلام محی الدین بھی فائرلگنے سے زخمی ہوئے ہیں جنہیں اہل محلہ ہسپتال لے گئے ہیں۔ میرابھائی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ ایمرجنسی میں زیرعلاج اس کے زخمی دوستوں نے بتایاکہ عامربھٹی کی شادی پراس کابھائی یاسربھٹی اوران کے دوست احسن ،راجہ ،عارش عرف بھولو،حمزہ اوردیگرتقریباً دس پندرہ نامعلوم لڑکے مسلح پسٹل جن کوعارش نے بذریعہ حمزہ ،صادق آباد سے رسم مہندی میں شرکت کے لئے بلوایاتھا نے رسم مہندی میں فائرنگ کی جنہیں منظروغیرہ نے ایساکرنے سے منع کیاتواحسن نے غصہ میں آکرسیدھافائرمحمدمنظرپرکیا۔عامربھٹی کی شادی مٰں یاسربھٹی اوران کے دوستوں نے فائرنگ کرکے میرے بھائی محمدمنظرکو قتل جب کہ سلیمان وغیرہ زخمی کیا۔ پولیس نے دلہاکے بھائی یاسر کو گرفتار کر لیا ۔
تازہ ترین