• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں سمجھتا ہے: سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری

سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری فورم 2024ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں—’جیو نیوز‘ گریب
سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری فورم 2024ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں—’جیو نیوز‘ گریب

سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے انتہائی موزوں سمجھتا ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری فورم 2024ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک نے یہ بات کہی۔

ان کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں پاکستانی سعودی عرب کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں، سعودی عرب پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط دیکھنا چاہتا ہے۔

سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک نے یہ بھی کہا ہے کہ سعودی سرمایہ کار پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید