• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان پر لائیو کنسرٹ کے دوران بوتل پھینک دی گئی

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

معروف بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان پر لائیو کنسرٹ کے دوران سامعین میں سے کسی نے بوتل پھینک دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، گلوکارہ سنیدھی چوہان کے میوزک کنسرٹ کا ریاست اُترا کھنڈ کے دارالحکومت دہرادون کی ایک یونیورسٹی میں انعقاد کیا گیا جس میں موسیقی کے شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنیدھی چوہان پُرجوش انداز میں اسٹیج پر پرفارم کر رہی تھیں کہ اچانک سامعین میں سے کسی نے ان پر پانی کی بوتل پھینک دی۔

جس پر پہلے تو گلوکارہ تھوڑا سا گھبرا گئیں اور پھر کہا کہ ’یہ کیا ہو رہا ہے؟ بوتلیں پھینکنے سے کیا ہوگا؟ کیا آپ لوگ چاہتے ہیں کہ کنسرٹ رُک جائے؟

سنیدھی چوہان وہاں موجود اپنے مداحوں کا جواب سُننے کے بعد مُسکرائیں اور پھر اُنہوں نے اپنی پرفارمنس جاری رکھی۔

اس وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سنیدھی چوہان اس حرکت کے بعد کنسرٹ چھوڑ کر بھی جاسکتی تھیں لیکن اُنہوں نے ایسا نہیں کیا کیونکہ وہ لیجنڈ ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید