• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی انسان مکمل پرفیکٹ نہیں ہوتا ہر ایک میں کوئی نہ کوئی کمی ضرور ہوتی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی آنکھوں کے گرد گہرے حلقے موجود ہیں اور وہ یہ بات سب کے سامنے تسلیم کرتی ہیں۔


اداکارہ نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہاں وہ مانتی ہیں کہ ان کے ڈارک سرکلز ہیں لیکن وہ اس بات کو بھی تسلیم کرتی ہیں کہ کوئی بھی شخص پرفیکٹ نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم ظاہری خوبصورتی کی بجائے اپنے اندر کو صاف اور خوبصورت بنائیں۔

انہوں نے اپنے کیپشن میں شاعرانہ انداز بھی اپناتے ہوئے ’کتنے گہرے حلقے شام کے رنگ ہیں چھلکے‘ بھی لکھا۔

یہ بھی پڑھیے: حرا مانی کی 12 سالہ پرانی تصویر نے سب کو حیران کردیا

واضح رہے کہ حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 12 سالہ پرانی تصویر شیئر کی تھی جسے دیکھنے والے حیران رہ گئے تھے۔

اپنی چلبلی فطرت کی وجہ سے شوبز انڈسٹری میں جانی جانے والی حرا آئے روز ایسی ماضی کی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں اور شیئر کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتیں۔

حرامانی ان دنوں ڈرامہ سیریل’کشف‘ میں جنید خان کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔

تازہ ترین