کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹرین آپریشن کی بحالی کے بعد چلائی گئی ’’موہن جو دڑو ایکسپریس ‘‘اکنامی کلاس کی 7 بوگیوں پر مشتمل ہے جس میں مجموعی طور پر 616 مسافروں کی گنجائش ہے۔پیر کو یہاں ٹرین کی روانگی کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ( ڈی ایس) ریلوے، کراچی ارشد سلام خٹک نے کہا کہ اس کے روٹ اور اسٹیشنز کو صرف لوگوں کی سہولت کے لیے بڑھایا گیا ہے، اس ٹرین میں کراچی سے ملتان تک 1000 کلومیٹر سفر سستے ترین کرائے یعنی صرف 920 روپے میں مکمل ہوگا۔