ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما و سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان اکابرین تحریک پاکستان کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے اسکی بنیاد میں لاکھوں شہادتوں کا خون شامل ہے وطن عزیز مملکت خداداد کی حفاظت و ترقی کے لیے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔وہ بزم نگار وطن و سوشل ترقیاتی گروپ ملتان کے زیراہتمام تحریک پاکستان کے کارکن شوکت اللہ وارثی مرحوم کی رہائش گاہ پر منعقدہ استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔شیخ طارق رشید،مخدوم مجتبیٰ گیلانی،بابو نفیس احمد انصاری،میاں جمیل احمد،ملک آصف رجوانہ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔شیخ صلاح الدین،ملک عرفان اتیرا، ملک محمد یوسف، رائو عبدالقیوم شاہین، پروفیسر عنایت علی قریشی ودیگرموجود تھے۔