• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحری ناکہ بندی سے ایرانی معیشت تباہ ہو جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ کا دعویٰ

امریکی وزیر اسکاٹ بیسنٹ---فائل فوٹو
امریکی وزیر اسکاٹ بیسنٹ---فائل فوٹو 

امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی امریکی بحری ناکہ بندی سے ایران کی معیشت مزید کمزور ہو گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے گزشتہ 14 روز کے دوران خلیج سے 130 ملین بیرل تیل کی ترسیل میں مدد کی جبکہ ایران سے ایک بیرل تیل بھی باہر نہیں گیا۔

امریکی وزیرِ خزانہ کے مطابق بحری ناکہ بندی اور ’اکنامک بائیکاٹ‘ کی کارروائی ایران کی پہلے ہی مشکلات کا شکار معیشت کو شدید نقصان پہنچائے گی۔


اس سے قبل ایک بیان میں امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا تھا کہ ایران کے خلاف اکنامک ڈی ڈے کا آغاز ہو رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اکنامک ڈی ڈے کسی بھی مخالف کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی مالی کارروائی ہو گی۔

اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کی فوجی صلاحیتوں کو تباہ کر دیا ہے، ایران کی تقریباً 100 فیصد فوجی فیکٹریاں تباہ کر دی گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید