• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارتکاری کو دوبارہ ٹریک پر لانا ناممکن نہیں، امریکا کو اعتماد بحال کرنا ہو گا: عباس عراقچی

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی---فائل فوٹو
 ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی---فائل فوٹو 

 ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ایران کے دورے پر آئے قطری وزیرِ اعظم سے ہونے والی بات چیت تعمیری رہی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ سفارت کاری کو دوبارہ ٹریک پر لانا ناممکن نہیں، تاہم یہ اس بات پر منحصر ہے کہ امریکا یہ سمجھ لے کہ دباؤ مؤثر نہیں ہوتا۔

ایرانی وزیرِ خارجہ کے مطابق امریکا کو اعتماد بحال کرنا ہو گا، احترام کے ساتھ بات چیت کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو ایران کے حقوق کو تسلیم کرنا ہو گا اور اپنے وعدوں کی پاسداری کرنا ہو گی۔

عباس عراقچی نے یہ بھی کہا کہ باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر ہی سفارتی عمل کو دوبارہ آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید