• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز میں ایران کیخلاف امریکی فوجیوں کی تعداد سامنے آ گئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

آبنائے ہرمز میں ایران کے خلاف امریکی فوجیوں کی تعداد سامنے آ گئی۔

امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ کے وسط میں بحری ناکہ بندی دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے ایران نے کوئی تیل برآمد نہیں کیا، امریکی تعاون سے خلیج سے تقریباً 750 ملین بیرل تیل لے جایا جا چکا ہے۔

امریکی سینٹ کام کے مطابق آبنائے ہرمز میں 50 ہزار امریکی فوجی ایرانی بحری ناکہ بندی کے نفاذ اور بحری آمد و رفت یقینی بنانے میں حصہ لے رہے ہیں۔

امریکی سینٹ کام کا بیان میں کہنا ہے کہ امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگیں ہٹانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے، امریکی اجازت کے بغیر کوئی بھی جہاز کسی ایرانی بندرگاہ میں داخل نہیں ہوا اور نہ ہی وہاں سے باہر نکلا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایرانی بندرگاہوں سے جہازوں کی آمد و رفت اور ایرانی بندرگاہوں تک جہازوں کی رسائی کی اجازت دی جا رہی ہے۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے 75 جہازوں کے لیے تیاری کر رکھی تھی اور ان میں سے 3 جہازوں کو احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر ناکارہ بنا دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید