لندن( نیٹ نیوز) میاں محمد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کے بعد بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں جمہوریت کو مستحکم بنانے کیلئے مل جل کر چلنے اور جلد اے پی سی بلانے پر اتفاق کیا گیا۔
نواز شریف نے دوران گفتگو سابق صدر آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کیخلاف ہونے والے کسی بھی غیر آئینی اقدام کی مخالفت کریں گے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) جلد بلانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
نواز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو اے پی سی کے تمام فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔