امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے رحمان ملک کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کرانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ جسٹس عامر فاروق آج کیس کی سماعت کریں گے۔
امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے جسٹس آف پیس کی جانب سے رحمان ملک کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
عمران فیروز ملک ایڈووکیٹ کے ذریعے جمع کرائی گئی درخواست میں جسٹس آف پیس، ایس پی کمپلینٹ، ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اور رحمان ملک کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ جسٹس آف پیس کے مقدمہ اندراج کی درخواست مسترد کرنے کا 5 اگست کا فیصلہ کالعدم اور رحمان ملک کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔