• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریا کے وکیل کی فی دن فیس10لاکھ روپے،ضرور کوئی مافیا پیچھے ہے، کنگنا

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے کہا کہ ریا چکروتی نے جس وکیل کی خدمات حاصل کی ہیں اگر مجھے اس سے ملنا ہو تو اس کی اپوائنٹمنٹ لینے میں ہی مجھے ایک ہفتہ لگ جائے گا لیکن ریا نے چٹکی بجاتے ہی اس وکیل کو ہائر کرلیا۔کنگنا نے بتایا کہ ان کے خلاف بھی کریمنل کیسز ہوئے تھے لیکن انہوں نے تو کوئی مہنگا وکیل نہیں کیا تھا بلکہ اپنے فیملی لائر رضوان صدیقی کی خدمات حاصل کی تھیں۔اداکارہ نے الزام لگایا کہ جس طرح کا مہنگا وکیل ریا چکروتی نے ہائر کیا ہے اس سے یوں لگتا ہے کہ ان کے پیچھے کوئی بڑا مافیا ہے، یا ہوسکتا ہے کہ بالی ووڈ کا وہ مافیا ان کی مدد کر رہا ہے جو سشانت سنگھ کیس سے خوفزدہ ہے۔خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس میں بھارتی سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو تحقیقات کی اجازت دے دی ہے۔ اس معاملے کی اہم ترین فریق ریا چکروتی نے جس وکیل کی خدمات حاصل کی ہیں وہ ایک دن کی 10لاکھ روپے فیس چارج کرتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریا چکروتی نے اپنا کیس لڑنے کیلئے ستیش منی شندے کی خدمات حاصل کی ہیں۔ ستیش منی شندے بھارت کے معروف کرمنل لائر ہیں جو سیاستدانوں، کاروباری شخصیات اور فلمی ستاروں کے کیسز لڑنے میں شہرت رکھتے ہیں۔ وہ بھارت کے سب سے بڑے وکیل رام جیٹھ ملانی کے شاگرد ہیں اور ان کے زیر سایہ 10سال تک کام کرتے رہے ہیں۔ستیش منی شندے نے ماضی میں سنجے دت کا ممبئی بم حملوں کے کیس میں دفاع کیا اس کے علاوہ وہ سلمان خان کے بھی وکیل ہیں۔بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق ستیش منی شندے کیس لڑنے کیلئے بھاری معاوضہ لیتے ہیں۔

تازہ ترین