• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ عمیمہ ملک کا خوبصورت فوٹو شوٹ وائرل ہو گیا ہے۔

عمیمہ ملک نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی خوبصورت سفید لباس میں نئی تصاویر شیئر کی ہیں، عمیمہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں عمیمہ نہایت خوبصورت اور پُر اعتماد نظر آ رہی ہیں۔

عمیمہ نے اپنی نئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں کیپشن میں حوصلہ افزا اور معنی خیز پیغامات بھی لکھے ہیں ۔

View this post on Instagram

Lets be who you are

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick) on


عمیمہ ملک نے اپنی ایک دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ وہ بنیں جو آپ ہیں،‘ اور ساتھ میں ہیرے کا ایموجی بھی شیئر کیا ۔

دوسری تصویر شیئر کرتے ہوئے اُن کا کہنا ہے کہ ’ اگر کوئی دل بہلانے والا یا بے حس ہے تو وہ میں ہوں۔‘

View this post on Instagram

Even if it’s amusing or numb it’s ME

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick) on


عمیمہ ملک کی ان تصاویر پر مداحوں کی جانب سے اُن کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں ۔

اداکارہ کی ایک مداح اور سوشل میڈیا صارف نے اُن کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ عمیمہ بالکل ہیرا لگ رہی ہیں ۔‘ 

تازہ ترین