مظفرآباد( نامہ نگار)جامعہ کشمیر ٗ وائس چانسلر بارے صدر ریاست کے اشتہار کے خلاف تحریک تحفظ حقوق جہلم کااحتجاج ،عدالتی کارروائی کے باعث موخر، تفصیلات کے مطابق جامعہ کشمیر میں وائس چانسلر خواجہ فاروق کے خلاف سازش کرتے ہوئے بدنیتی پرمبنی صدرریاست کی طرف سے ایک اشتہار جاری کیاگیا جس پرتحریک تحفظ حقوق جہلم ویلی نے گڑھی دوپٹہ میں پہیہ جام ٗ شٹرڈائون ہڑتال کرتے ہوئے صدرریاست کواشتہار کی واپسی کیلئے دس دنکی ڈیڈلائن دی تھی اورمظفرآباد کی جانب لانگ مارچ ٗ صدارتی ہائوس کے باہر دھرنے کی دھمکی دی تھی ٗ یہ احتجاجی مارچ عدالت العالیہ میں کارروائی زیرکار ہونے کی وجہ سے فل الوقت موخر کردیاگیاہے تاہم تحریک کے صدرتبریزکاظمی کاکہناہے کہ اگرصدر ریاست نے اپنی روش درست نہ کی تودوبارہ احتجاج کاراستہ اختیار کرنے سے گریز نہیں کریں گے ۔