• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریض کو دوا دیں، طعنہ نہ دیں: سونیا حسین

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ بیماری سے بیزاری کیوں، مریض کو دوا دیں طعنہ نہ دیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ادکارہ نے اپنے ڈرامے کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بیماریوں سے بیزاری نہیں بلکہ اُن کا علاج ضروری ہے۔



اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’بیماری سے بیزاری کیوں؟ مریض کو دوا دیں طعنہ نہیں۔

انہوں نے اپنی شیئر کردہ پوسٹ میں بھی ذہنی مسائل کا شکار لوگوں کو معاشرے میں دئیے جانے والے طعنوں پر بھی روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیے: سونیا حسین نے ذہنی صحت سے متعلق آگاہ کردیا

اس سے قبل اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں ذہنی صحت کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا تھا۔

انسٹاگرام پر اداکارہ نے لکھا کہ ’اگر آپ اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کتراتے ہیں یا شرمندگی محسوس کرتے ہیں تو براہِ مہربانی آپ ایک بار جا کر اس کی تعریف کا جائزہ لیں۔‘


سونیا حسین نے لکھا کہ ’ذہنی مسائل کا شکار افراد بھی اسی عزت و احترام کے مستحق ہیں جیسے عارضہ قلب میں مبتلا مریض ۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’وقت آ گیا ہے کہ کسی بھی شکل میں ذہنی بیماری کیلئے شرم محسوس کرنے کو ختم کیا جائے۔‘

سونیا حسین اور سمیع خان جلد ہی ایک ایسے ڈرامے میں کام کرتے نظر آئیں گے جس میں ذہنی بیماری کو اجاگر کیا گیا ہے۔

’سراب‘ نامی ڈرامے میں سونیا حسین ایسی لڑکی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جو ذہنی بیماری کا شکار ہے۔

خیال رہے کہ سونیا حسین اور سمیع خان اس سے قبل دو ڈراموں ’ایسی ہے تنہائی‘ اور  ’عشق زہے نصیب‘ میں بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

تازہ ترین