• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونیا حسین نے ذہنی صحت سے متعلق آگاہ کردیا

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے ذہنی صحت کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے نئے ڈرامے ’سراب‘ کا ایک پوسٹر جاری کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ ’خبردار! جو مجھے کسی نے پاگل کہا۔‘


سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے لکھا کہ ’اگر آپ اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کتراتے  ہیں یا شرمندگی محسوس کرتے ہیں تو براہِ مہربانی آپ ایک بار جا کر اس کی تعریف کا جائزہ لیں۔‘

سونیا حسین نے لکھا کہ ’ذہنی مسائل کا شکار افراد بھی اسی عزت و احترام کے مستحق ہیں جیسے عارضہ قلب میں مبتلا مریض ۔‘


اداکارہ نے لکھا کہ ’وقت آ گیا ہے کہ کسی بھی شکل میں ذہنی بیماری کیلئے شرم محسوس کرنے کو ختم کیا جائے۔‘

ڈرامہ سیریل ’سراب‘ میں سونیا ایک ایسی ہی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں  جسے ذہنی مسائل کا سامنا ہے۔

تازہ ترین