کراچی (اسد ابن حسن) انسپکٹر جنرل سندھ پولیس مشتاق مہر نے اندرون سندھ تعینات 19 افسران اور ملازمین جن کے خلاف انکوائریاں جاری ہیں کو فوری طور پر کراچی رینج میں ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ان افسران میں ایس ایچ او تھانہ کھمبرہ انسپکٹر اربیلو بنگور، ایس ایچ او تھانہ خانجو ایس آئی قمر عباس لند، ایس ایچ او تھانہ ریتی انسپکٹر احسان مہر، ایس ایچ او تھانہ گھارو ٹھٹھہ محمد علی دھامرو، تھانہ ٹنڈوالہ یار کے انسپکٹر محمد بخش مجید دانو، پی ایس او ٹو ایس ایس پی شہدادکوٹ امجد شاہ، ایس ایچ او تھانہ دھابیجی ممتاز بروہی، پی ایس او آر پی او سکھر امداد علی شاہ، ایس آئی ہدایت اللہ جیکب آباد، ایس آئی امان اللہ سومرو جیکب آباد، ایس آئی آصف رضامری، ایس آئی محمد ہاشم بروہی اور دیگر شامل ہیں۔