• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹا ؤن ،خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ،بھوکے پیاسے بچے بھی گھر میں تھے ، شوہر فرار

اورنگی ٹا ؤن ،خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ،بھوکے پیاسے بچے بھی گھر میں تھے ، شوہر فرار  


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان بازار تھانے کی حدوداورنگی ٹا ون میں گھر سے 3 بچوں کی ماں کی تشدد زدہ لاش ملی ، شوہر پرارسرار طور پر فرار ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون تھانے کی حدودسیکٹر 14بی صدیق اکبر مسجد بنگالی پاڑہ سے کے قریب گھر سے خاتون کی لاش ملی ، اطلاع ملنے پولیس نےموقع پر پہنچ کرلاش عباسی اسپتال منتقل کی ، پولیس کے مطابق اسپتال میں خاتون کی شناخت 35سالہ حنا زوجہ اسحاق کے نام سے ہوئی ہے ،اورلاش ایک دن پرانی معلوم ہوتی ہے ،جب پولیس گھر پہنچی تو مقتولہ کے 3 بچے بھی گھر میں موجود اور بھوکے پیاسے تھے ، حنا کی لاش ایک کمرے میں پڑی تھی، جس کے پیٹ پر تیز دھار آلے کے وار کے نشانات موجودتھے، ،لیکن پرارسرار طورپر مقتولہ کا شوہر موقع سے فرار ہوگیاتھا،پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مقتولہ کا شوہر اسحاق اہلیہ کو قتل کرکے فرار ہوگیا ہے واقعے کے بعد مقتولہ کے بھائی اور والد بھی موقع پر پہنچ گئے ، اورانھوں نے بھی اسحاق پر شک ظاہر کیا ہے ، پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعدہی وجہ موت معلوم ہو گی ، پولیس نے شوہر اسحاق کی تلاش شرو ع کردی ہے ۔

تازہ ترین