• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو35 سال تک لوٹنے والے واجب القتل ہیں، وزیر شہری ہوابازی

ملک کو35 سال تک لوٹنے والے واجب القتل ہیں، وزیر شہری ہوابازی


راولپنڈی ،اسلام آباد(اے پی پی،این این آئی) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ ملک کو لوٹنے والے واجب القتل ہیں،اس ملک میں سیاسی دہشت گرد بھی موجود ہیں،160 ارب احساس کفالت پروگرام میں ملکی تاریخ میں تقسیم ہوا ہے، جن لوگوں نے 35برس ملک لوٹا انکا احتساب ہونا چاہیے ، نیب میرا احتساب کرے ۔

میرے خاندان کا احتساب کرے،جب سے میں سیاست میں آیا 71 سے میرا احتساب کریں،میں ہر بکنے والے کا دشمن ہوں۔یہ باتیں انہوں نےپیر کو لیبر کمپلیکس ٹیکسلا میں جاری ترقیاتی کاموں کے جائزے کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے کہیں ۔ان کے بیان پر ردعمل کرتے ہوئے ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ مافیا حکومت کے اندر موجود ہے۔

پی پی کے نیر بخاری نے کہا کہ آپ خود بھی پی پی کا حصہ تھے کیا یہ فتویٰ آپ پر بھی لگے گا؟قبل ازیں وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے لیبر کمپلیکس میں زیر تعمیر فلیٹس کے کام کا جائزہ لیا۔

 اس موقع پر سیکرٹری اوورسیز فاؤنڈیشن محمد ھاشم پوپلزئی نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی اور بتایاکہ لیبر کمپلیکس میں 2013میں بننے والے فلیٹس عدالتی سٹے آرڈر کے باعث تاحال رہائش کے لیے دستیاب نہ ہوسکے تھے۔

یہ فلیٹس لیبر کالونی وزارت اوور سیز کے زیر اہتمام بنائے گئے تھے جس پر مقامی ایڈووکیٹ نے سٹے لے لیا تھا۔

اس پراجیکٹ کا اعلان 6 مئی 2006 میں ہوا تھا ،پراجیکٹ کی زمین خریداری کے لیبر منسٹری نے رقم فراہم کی تھی ، فیز 1 میں 504 فلیٹس بنے ہیں۔

تازہ ترین