کراچی( ٹی وی رپورٹ) وزارت داخلہ نے متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کو برطانیہ سے پاکستان واپس لانے کی منظوری دے دی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے کی درخواست پر وزارت داخلہ نے بانی ایم کیو ایم کو وطن واپس لانے کی اصولی منظوری دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی درخواست پر برطانیہ میں مقیم افتخار حسین اور محمدانور کو بھی پاکستان لانے کی منظوری دی گئی ہے۔