کراچی (اسٹاف رپورٹر) مولانا شہنشاہ نقوی نے کہا کہ مجالس کا انعقاد اور اسکا فلسفہ یہ ہے کہ ہم اچھے نیک صالح اور خدا کے فرماںبردار بندے بن سکیں،اسی فکر و فلسفے کے فروغ اور بقاء کیلئے نواسہ رسولﷺ نے اپنا سب کچھ قربان کر کے شہادت کا جام نوش کیا ،یہ بات انہوں نے نشتر پارک میں پانچویں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا حضرت علی ؑ نے فرمایابہترین عمل وہ ہے جس پر تمہیں اپنے نفس کو مجبور کرنا پڑے،یہ قولِ مبارکہ اپنے نفس کو کنٹرول کرنے کا بہترین نسخہ ہے۔صبح کی نماز کے وقت نفس تو مجبور کرتا ہے کہ سوجائو، بہت اچھی نیند آرہی ہے، لیکن انسان اگریہ سوچ کر اُٹھ جائے کہ حکم ِخدا ہے جس کی لاج رکھنی ہے، تواُس کا یہی عمل بہترین عمل ہوجائے گا۔یہی کربلا والوں نے ہمیں سکھایا ہے۔