• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت تجارت نے چیمبرز اور قومی ٹریڈ تنظیموں کا الیکشن شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد(حنیف خالد) وفاقی وزارت تجارت وصنعت کے ڈائریکٹر جنرل برائے ٹریڈ آرگنائزیشنز کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پورے پاکستان میں سوا سو چیمبرز آف کامرس اور50 سے زائد قومی ٹریڈ تنظیموں کے سالانہ الیکشن برائے2020-2021 کے شیڈول کے اعلان کر دیئے گئے ہیں چاروں صوبوں کے ایوانہائے تجارت و صنعت کے عہدیداروں کے انتخابات کیلئے پولنگ24 ستمبر2020 کوہوگی یہ پولنگ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبروں کا انتخاب کریگی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبروں کے الیکشن کے حتمی نتیجے کا اعلان 30 ستمبر2020 کو کیا جائے گا اور اسی روز بزنس کرنیوالی خواتین اور عہدیداروں کے ناموں کا اعلان سالانہ اجلاس عام میں ساڑھے4 بجے کر دیا جائے گا۔ ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے کاغذات نامزدگی21 ستمبر کو الیکشن کمیشن وصول کریگا۔ اسی روز کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی اور امیدواروں کی حتمی فہرست کا اعلان دن دو بجے سے تین بجے تک کیا جائیگا۔ ایگزیکٹو کمیٹی بزنس کرنیوالی خواتین کیلئے مخصوص نشست کا چنائو کریگی۔

تازہ ترین