امریکی ریاست ایداہو میں سیریل گنیز ورلڈ ریکارڈ بریکر ڈیوڈ رش نے اپنا ایک سابقہ ریکارڈ اس وقت دوبارہ اپنے نام کرلیا جب اس نے 110 پنسل ایک منٹ میں توڑ ڈالیں۔
ڈیوڈ رش کا مقصد ہے کہ وہ بیک وقت زیادہ تر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے پاس رکھے۔
رش نے ایک منٹ میں پینسل توڑنے کا ریکارڈ 2019 میں اس وقت اپنے نام کیا تھا جب 98 پینسلیں مقررہ وقت میں توڑ دی تھیں۔
تاہم بعد میں آنے والے برسوں میں یہ ریکارڈ کئی مرتبہ ٹوٹا۔ اس دوران رش نے 111 پینسلیں توڑ کر ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔ لیکن وہ اپنے اسٹاپ واچ آپریٹر کے مسئلے کی وجہ سے ڈس کوالیفائی ہوگئے تھے۔
اب رش نے ایک بار پھر کوشش کی اور ایک دم 110 پینسلیں توڑ کر رونالڈ سرچیان کا 2022 کا ریکارڈ برابر کر دیا، اس طرح اب وہ رونالڈ کے ساتھ شریک ریکارڈ ہولڈر ہیں۔