• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازدھوکہ دہی سے باہرگئے تو وزیراعظم کو استعفیٰ دینا چاہئے، احسن اقبال


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے مارننگ شو ”جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما ن لیگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف دھوکہ دہی سے باہر گئے تو پہلے وزیر اعظم کو استعفیٰ دینا چاہئے،مشیر صحت ، پنجاب وزیر صحت سے استعفیٰ لیں اور آگے پروگریس کریں، پروگرام آپس کی بات کے میزبان منیب فاروق نے بتایا کہ عثمان بزدار ناپ تول کر حساب سے گفتگو کرنے والے انسان ہیں ، وہ اپنے مخالفین کو اچھے سے پہچانتے ہیں، جنرل سیکریٹری پی پی اے ڈاکٹر خالد شفیع نے کہاکہ پولیو مہم میں 90 فیصد لوگ تعاون کرتے ہیں صرف 10 فیصد لوگوں کی وجہ سے پولیو پاکستان سے ختم نہیں ہو رہا۔ سینئر رہنما ن لیگ احسن اقبال نے کہا کہ نالائقی اور نااہلی سامنے آنے کے بعد حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ، کابینہ کے سامنےوزیر اعظم عمران خان نے ذاتی طور پر نواز شریف کی رپورٹس کی تصدیق کرانے کا اعتراف کیا ، اب اگر یہ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف دھوکہ دہی سے باہر گئے تو پہلے وزیر اعظم کو استعفیٰ دینا چاہیے مشیر صحت ، پنجاب وزیر صحت سے استعفیٰ لیں اور آگے پروگریس کریں ، نواز شریف عدالت اور حکومت کی اجازت سے علاج کے لئے باہر گئے۔

تازہ ترین