• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بارشوں کا 90 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹا ہے، سعید غنی

کراچی میں بارشوں کا 90 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹا ہے، سعید غنی


وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارشوں کا 90 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹا ہے، جب 8 گھنٹے تک بارش ہوگی تو سڑکوں پر پانی ضرور رکے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ کچھ آبادیوں اور سڑکوں پر پانی موجود ہے، یہ ممکن ہی نہیں کہ اتنی زیادہ بارش ہو اور سڑکوں پر پانی جمع نہ ہو۔

سعید غنی نے کہا کہ کراچی کو پلاننگ کے بغیر آباد کیا گیا اس لئے یہاں مسائل ہیں، سندھ حکومت نے جتنے انڈر پاس بنائے کسی ایک میں پانی جمع نہیں ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 2001 ء کے قانون سے تباہی ہوئی ہے، اگر ایم کیو ایم سمجھتی ہے 2001 ء کا قانون دوبارہ واپس آئے گا تو ایسا نہیں ہوسکتا۔

تازہ ترین