• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمنیٰ زیدی نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیوں کیا ؟

پاکستان کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کی جانب سے اُن کی اداکارانہ صلاحیتوں کو  سراہنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا گیا ہے ۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کو ایک کے بعد ایک ہٹ اور کامیاب ڈرامے دینے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فوٹو ، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرنے پر اپنے امداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

31 سالہ یمنیٰ زیدی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ اُن کے کام اور محنت کو سراہنے والے خوبصورت عوام کا شکریہ جو پاکستان ، بھارت ، نیپال ، بنگلہ دیش ، امریکا ، کینیڈا، متحدہ عرب امارات اور دنیا کے ہر کونے سے اُنہیں پیار بھیج رہے ہیں ۔‘

ہر دلعزیز اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس وقت پاکستان کے مختلف نجی چینلز پر ڈرامے نشر ہو رہے ہیں جن میں وہ مختلف کردار نبھاتے ہوئے اپنی اداکاری کے جو ہر دکھا رہی ہیں اور عوام سے خوب تعریفیں سمیٹ رہی ہیں ۔

View this post on Instagram

“Raz-e-ulfat” tonight ️

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial) on


یمنیٰ زیدی کا جیو پر نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل ’ رازِ الفت ‘ بھی عوام کی جانب سے بے حد پسندکیا جا رہا ہے ۔

تازہ ترین