ترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری دو دن سے بارش کی صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں۔
بلاول ہاؤس کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ رات بلاول بھٹو نے جاگ کر گزاری اور پارٹی ذمہ داران کو ہدایات دیتے رہے، وزیر اعلیٰ اور وزراء بھی رات بھر ہر شہر میں امدادی کاروائیوں میں مصروف رہے۔
ترجمان بلاول ہاؤس نے کہا کہ مخالفین گھروں میں بیٹھ کر تنقید کے تیر برسا رہے ہیں جبکہ یہ وقت تنقید کرنے کے بجائے امدادی کاموں میں ہاتھ بٹانے کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی 90 سال بعد شدید بارشوں کی زد میں ہے، متاثرین کو مدد کی ضرورت ہے، سندھ حکومت نے پہلے ہی فلڈ رین ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔
ترجمان بلاول ہاؤس نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑے گی۔