• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنجے دت کو امریکا میں علاج کیلئے 5 سال کا ویزہ دے دیا گیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کے معروف اداکار سنجے دت کو پھیپھڑوں کے سرطان کے علاج کے لئے امریکا کا 5 سال کا ویزہ دے دیا گیا۔ طبیعت کی ناسازی کے بعد سجے دت کو رواں ماہ پھیپھڑوں کا تیسرے درجے کے سرطان کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ان کا ممبئی کے اسپتال میں علاج جاری تھا تاہم ڈاکٹروں کی ہدایت پر انہوں نے امریکا کے ” میموریال سلون کیتھرنگ کینسر سینٹر“ میں علاج غرض سے امریکا کے ویزے کے لیے رجوع کیا تھا۔ یہ وہی اسپتال ہے جہاں اداکار کی والدہ نرگس دت بھی 1980 سے 1981تک زیر علاج رہی تھیں۔سنجے دت کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار کو فوری طور پر امریکا کا ویزا ملنا نا ممکن تھا کیوں کہ ویزہ ملنے کا مرحلہ ایک تو بہت طویل ہوتا ہے اور اداکار 1993 کے بمبئی دھماکوں میں سزا بھی کاٹ چکے ہیں لیکن ان تمام باتوں کے باوجود سنجے دت کو ایک دوست کی وجہ سے علاج کے لئے 5 سال کا ویزہ جاری کردی گیا ہے۔ سنجے دت بہت جلد کینسر کے علاج کے لئے امریکا روانہ ہو رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ تمام علاج کے دوران ان کی اہلیہ اور دونوں بہنیں ان کےساتھ رہیں گی۔واضح رہے کہ ” میموریال سلون کیتھرنگ کینسر سینٹر“ امریکا کا تاریخی کینسر کا ہسپتال ہے جہاں سے اب تک نرگس دت، منیشا کوائرلہ اور سنالی باندرے بھی کینسر کا علاج کروا چکی ہیں۔

تازہ ترین