• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کو ایک ہفتے میں دوسری سفارتی شکست، سلامتی کونسل نے ایران پر مزید سخت پابندیوں کا مطالبہ مسترد کردیا

راولپنڈی،واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک،اے پی پی)ایران پر اسلحہ پابندیوں کے دوبارہ نفاذکیلئے امریکہ کو ایک ہفتے میں سلامتی کونسل میں دوسری سفارتی شکست ہوگئی۔

جوہری معاہدے کی خلاف ورزی پر دوبارہ پابندیوں کی درخواست سلامتی کونسل نے مسترد کردیاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کو کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف مزید سخت (سنیپ بیک) پابندیاں عائد کرنے کے امریکی مطالبہ پر مزید کارروائی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

اقوام متحدہ میں انڈونیشیا کے سفیر ڈیان ٹریانسیاہ جانی نے مغربی ایشیا پر کونسل کے ہونے والے اجلاس کے دوران روس اور چین کے ایک سوال کے جواب میں مذکورہ باتیں کہیں۔

انڈونیشیا اگست سے سلامتی کونسل کی سربراہی کر رہا ہے۔ ڈیان نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کیلی کرافٹ پر برہمی کا اظہار کیا۔

تازہ ترین