• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 
92 سالہ لی سخت ورزش کا ایک انداز(تصویر سوشل میڈیا)۔
 92 سالہ لی سخت ورزش کا ایک انداز(تصویر سوشل میڈیا)۔

چین کے صوبے ہونان سے تعلق رکھنے والی 92 سالہ معمر خاتون لی اس عمر  میں بھی ورزش کی دیوانی ہے۔

انھوں نے ثابت کیا ہے کہ جب معاملہ فٹنس کا ہو تو پھر عمر صرف نمبر تک محدود ہے۔ وہ اپنی صبح کا آغاز 200 پش اپس، 100 سٹ اپس اور ہولا ہوپس اسپن (اپنے جسم بالخصوص کمر کے گرد ایک گول سرکل جیسے ہولا ہوپ کوگھمانا) سے کرتی ہیں۔ 

لی نے نظم و ضبط، زندہ دلی اور قدرتی تکنیکسں کو یکجا کر کے، جسمانی اور ذہنی طور پر معمر افراد کی صحت کے بارے میں ہمارے سوچنے کے انداز کو نئی شکل دی ہے۔ 

ایک چینی میڈیا ادارے کے مطابق 92 سالہ لی، غیر معمولی طور پر سخت ورزش کے معمولات کی پیروی کرتی ہیں۔ یہ سب کچھ اس قدر سخت ہے کہ 20 یا 30 برس کی عمر جوانوں کو کسی چیلنج سے کم نہیں لگتی۔

لی نے تسلیم کیا کہ انکے پش اپس کا طریقہ ہوسکتا ہے کہ پرفیکٹ نہ ہو لیکن مستقل مزاجی میری کلید ہے۔ شاید جب میں پش اپس کرتی ہوں تو وہ انداز مثالی نہ ہو، انھوں نے بڑے یقین کے ساتھ کہا کہ میں ایک دن میں 200 پش اپس کرنا نہیں چھوڑتی۔

لی کی رہائش ہونان کی جیانگوا یاؤ خود مختار کاؤنٹی میں ہے جہاں پر مسلسل بارش کی وجہ سے ان کی آؤٹ ڈور سرگرمیاں محدود ہیں، جس کا حل انھوں نے یہ نکالا کہ اپنا ورک آؤٹ ماحول ان ڈور بنا لیا ہے۔ جس میں وہ اپنے بیڈ پر سٹس اپ اور وہیں زمین پر پش اپس کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ اپنی کور اسٹرینتھ اور کو آرڈینیشن بڑھانے کے لیے ہولا ہوپ کا استعمال کرتی ہیں۔

لی کا طریقہ ورزش یہیں تک محدود نہیں بلکہ اس سے بالاتر ہے۔ وہ اس سخت ورزش کے بعد ٹانگوں کے درد کو دور کرنے کے لیے رات کو گرم پانی میں پاؤں ڈالتی ہیں، ان کے مطابق ایسا کرنے سے انھیں کافی فائدہ ہوا۔ 

انھوں نے کہا کہ اس قدر ڈسپلن انداز زندگی اپنانے کی وجہ سے انھوں نے نوٹس کیا کہ انکے بال جو مکمل سفید ہوچکے تھے اب دوبارہ قدرتی کالے ہوگئے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید