• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہری پلانٹ میں آگ تخریب کاری تھی، ایران کا دعویٰ

تہران ( نیوزڈیسک) ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ماہ جوہری پلانٹ میں لگنے والی آگ کوئی حادثہ نہیں بلکہ تخریب کاری تھی، جس سے جوہری تنصیب کے ایک حصے کو بہت نقصان پہنچا۔ ادارہ برائے جوہری توانائی کے ترجمان بہروز کمالوندی کا کہنا تھا سیکورٹی حکام مناسب وقت پر نطنز نیو کلیئر سائٹ میں لگنے والی آگ اور دیگر دھماکوں پر سے پردہ اٹھائیں گے۔ گزشتہ ماہ اعلیٰ سیکورٹی ادارے نے کہا تھا کہ نیو کلیئرسائٹ میں لگنے والی آگ کی وجہ کا تعین کر لیا گیا ہے اور اس سے متعلق معلومات بعد میں منظر عام پر لائی جائیں گی۔

تازہ ترین