لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیرِ اطلاعات پنجاب شہباز شریف کا بیان حلفی سامنے لے آئے، فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف وطن واپس نہ آئے تو شہباز شریف کو تاحیات نا اہل ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا ، آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن نے صرف اپنی کرپشن چھپانے کے لیے اور اپنے آپ کو احتساب سے بچانے کے لیے "اپنا سب کچھ بنتا، بھاڑ میں جائے جنتا" کے فارمولے کے تحت اینٹی منی لانڈرنگ بل کی مخالفت کی۔، ان خیالات کا اظہار وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ڈی جی پی آر آفس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔