وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی پوری ٹیم بالخصوص عثمان بزدار پنجاب میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔
فیاض چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا بحران کے ساتھ ساتھ دیگر انتظامی امور کو بالکل نظر انداز نہیں ہونے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیوٹا وزیراعلیٰ کی قیادت میں میڈیکیٹڈ ماسک، سینیٹائزر، پی پی ای اور فیس شیلڈ تیار کر رہا ہے جبکہ عوامی نمائندوں کی تربیت اور رہنمائی کے لیے لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کے قیام کا آغاز اپنی مثال آپ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کاروبار میں آسانی کے لیے حکومتی اقدامات سے روپے کی گردش میں اضافہ ہوگا۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی دیانتدارانہ کوششوں سے ملک صحیح سمت میں گامزن ہے۔