• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداکارہ مومل شیخ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام  علیہا نادر نواز رکھا گیا ہے۔

اداکارہ نے فیملی میں اضافے کی یہ خبر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کا ہاتھ تھامے تصویر شیئر کرتے ہوئے دی۔

انہوں نے لکھا کہ ’اللّٰہ کے فضل و کرم سے مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ہماری نواز اور شیخ فیملی میں ایک ممبر کا اضافہ ہوا ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ میری بیٹی علیہا نادر نواز کا خیر مقدم کریں جس نے اس دنیا میں 20 اگست کو قدم رکھا۔


مومل شیخ نے مداحوں سے بیٹی سمیت پوری فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ اُن کا بڑا بھائی ابراہیم نادر نواز بھی بہن کی آمد پر خوش اور پرجوش ہے۔

مومل کو ساتھی اداکاراؤں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات بڑی تعداد میں موصول ہورہے ہیں۔

مبارکباد کے پیغامات دینے والوں میں اداکارہ اُشنا شاہ، مریم نفیس، ثروت گیلانی، صنم جھنگ اور دیگر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ مومل شیخ پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر ادکار جاوید شیخ کی بیٹی ہیں۔

شیخ رشید کی بیٹی مومل شیخ اور بیٹا شہزاد شیخ گزشتہ کئی برسوں سے ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں۔

مومل شیخ نے 2012 میں نادر نواز سے شادی کی، 34 سالہ مومل کا علیہا سے پہلے پانچ سال کا بیٹا ابراہیم بھی ہے۔

تازہ ترین