• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مومل شیخ نے اپنے بیٹے کی پانچویں سالگرہ منائی

پاکستانی اداکارہ اور پروڈیوسر مومل شیخ نے اپنے بیٹے ابراہیم کی پانچویں سالگرہ گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر منائی۔

اداکارہ نے اس موقع پر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کے ساتھ ایک دلکش تصویر شیئر کی۔

مومل شیخ کی جانب سے انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شیئر ہوتے ہی ان کے پرستاروں اور شوبز کے ساتھی فنکاروں نے ابراہیم کے لیے نیک خواہشات اور محبتوں پر مبنی پیغامات بھیجے۔

حال ہی میں مومل شیخ نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران قرنطینہ میں  اپنے خاندان کے ہمراہ اپنی سالگرہ بھی منائی تھی۔ اپنی سالگرہ پر تصاویر شیئر کرنے کے دوران مومل شیخ نے تحریر کیا تھا کہ کون کہتا ہے کہ قرنطینہ کے دوران سالگرہ اسپشل نہیں ہوتا؟

 میں سمجھتی ہوں کہ میں حقیقی معنوں میں خوش نصیب ہوں کہ میرے خاندان، دوستوں اور دنیا بھر میں موجود پرستاروں نے مجھے بھرپور محبت دی۔

دوستوں کی جانب سے موصولہ پیغامات، فون کالز، ایڈیٹ اور انسٹا اسٹوریز، پوسٹس، ویڈیو کالز اور اس جیسی دیگر کاوشوں نے اس دن کو مزید روشن بنادیا تھا۔

تازہ ترین