فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی) چیف ایگزیکٹو فیسکور شیدا حمد اسلم نے ناقص کارکردگی اور غفلت برتنے پر ڈپٹی کمرشل مینجر سرگودھا سرکل کو معطل کر دیا جبکہ موبائل میٹرریڈنگ درست نہ ہونے اور اوور چارجنگ پر تین ایگزیکٹو انجنئیر زاور چار ایس ڈی اوز کو چارج شیٹ کردیا ۔ وہ سرگودھا سرکل کے افسران کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موبائل میٹر ریڈنگ کا منصوبہ فیسکو کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے موبائل میٹر ریڈنگ کا آغاز کیا اس سے نہ صرف صارفین کو ریلیف ملا بلکہ کمپنی کے لاسز میں کمی بھی آئی ۔ کوتاہی کی گنجائش نہیں ۔موبائل میٹر ریڈنگ کی درستگی کی شرح کم اور اوور چارجنگ پر انہوں نے ایگزیکٹو انجنئیرز سیکنڈ سرگودھا، تھرڈ سرگودھا اور ایگزیکٹو انجنئیر بھلوال جبکہ ایس ڈی او شاہ پور، بھاگٹانوالہ اور نیو سیٹلائیٹ ٹاؤن کو چارج شیٹ کرنے کے احکامات اور ناقص کارکردگی اور غفلت پر ڈپٹی کمرشل مینجر سرگودھا کو بھی معطل کر دیا۔