• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ ، 2سرکاری افسران کو جبری ریٹائر کرنیکاحکم کالعدم کرپشن کی رقم ریکور کرنے کی ہدایت

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے کرپشن سے متعلق 2سرکاری افسران کو جبری ریٹائر کرنے کا حکم کالعدم دیدیا اور دونوں سے کرپشن کی رقم ریکور کرنے کاحکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کرپشن سے متعلق 2 سرکاری افسران کو جبری ریٹائر کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی ۔محکمہ صحت نے دونوں کو نوکری سے برطرف اورکرپشن کی رقم ریکور کرنے کاحکم دیا تھا جبکہ سروس ٹربیونل نے دونوں سابق سرکاری افسران کو جبری ریٹائر کرنے کاحکم دیاتھا۔

تازہ ترین