• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا، کارروائی کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مستونگ کے علاقے پڑنگ آباد میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کی، اس دوران فائرنگ کےتبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

کارروائی کے دوران دہشت گرد کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، دہشت گرد کئی خود کش دھماکےسمیت دیگر کارروائیوں میں ملوث تھا۔

تازہ ترین