آپ آف لائن ہیں
منگل4؍صفر المظفّر 1442ھ 22؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

لاستھ ملنگا آئی پی ایل سے دستبردار ہوگئے

سری لنکن فاسٹ بولر لاستھ ملنگا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے دستبردار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لاستھ ملنگا ذاتی وجوہات کی وجہ سے آئی پی ایل میں شرکت نہیں کریں گے، جس کے بعد ممبئی انڈینز نے لاستھ ملنگا کی جگہ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جیمز پیٹنسن کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

آئی پی ایل کی چار مرتبہ کی فاتح ممبئی انڈینز کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ لاستھ ملنگا نے ذاتی وجوہات کی بناء پر اپنی عدم دستیابی کی درخواست کی تھی اور وہ واپس سری لنکا اپنے گھر جانا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ لاستھ ملنگا کئی سال سے ممبئی انڈیز کے اہم رکن رہے ہیں، اس دوران انہوں نے 122 میچز میں 19 اعشاریہ 80 کی اوسط سے 170 وکٹیں حاصل کیں۔

لاستھ ملنگا نے گذشتہ سال چنئی سپر کنگ کے خلاف سنسنی خیز میچ میں وننگ پرفارمنس دی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید