ویانا(اکرم باجوہ)شہدائے کربلا کی یاد میں سالانہ ذکر نعت محفل کا انعقاد 5 ستمبر بروز ہفتہ ویانا میں کیا جائے گا، جس میں مہمان خصوصی چیئرمین انٹر نیشنل پیس کونسل یورپ، صوفی سکالر مفتی ممتاز حسین پیرزادہ شرکت کریں گے اور خصوصی خطاب کریں گے۔ ذکر نعت محفل میں مقامی نعت خواں بھی شرکت کرکے نعت کی صورت میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے۔محفل میں تمام پاکستانیوں کو شرکت کی دعوت عام ہے۔