• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، زنا بالجبر کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے زنا بالجبر کے ملزم نہال کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے ، جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے بدھ کے روز سماعت کی تو ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ ملزم کوہسپتال سے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم وقوعہ سے پہلے ہی ہسپتال میں تھا ،محلہ داروں نے خاتون کو محلہ بدر کرنے کیلئے درخواست پولیس کو دے رکھی ہے ،محلہ داروں کے مطابق مدعی خاتون کا کردار مشکوک تھا جس پرجسٹس قاضی امین نے کہاکہ ایک تو زیادتی ہوئی دوسرا بیچاری کو محلہ دار نکالنے کے در پے ہو گئے ہیں اگر ملزم ہسپتال میں تھا تو کوئی میڈیکل ریکارڈ دکھا دیں، نجی ہسپتال کا سرٹیفیکیٹ ہم تسلیم نہیں کرینگے، سارے میڈیکل سرٹیفکیٹ بعد میں بنوائے گئے ہیں،پراسیکیوٹرخیبر پختونخوا ارشد حسین یوسفزئی کا کہنا تھا ملزم نے تسلیم کیا کہ مدعی خاتون کے گھر کی دیوار پھلانگتے ہوئے ملزم کے پائوں کی ہڈی ٹوٹی ہے ،ملزم کا وقوعہ سے پہلے ہی زیر علاج ہونے کا موقف درست نہیں ، ملزم نے پستول دکھا کر مدعیہ سے زیادتی کی ہے۔

تازہ ترین