اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے ملک میں صدارتی نظام نافذ کرنے سے متعلق درخواستیں اعتراض لگا کر واپس کردی ہیں ، اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں نے پہلے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیااوردرخواستوں کے ہمراہ لگائے گئے سرٹیفکیٹس قانون کے مطابق نہیں ہیں، یاد رہے کہ پاکستان میں صدارتی نظام رائج کرنے کیلئے ریفرنڈم کرانے کیلئے دو درخواستیں عدالت عظمی میں دائر کی گئی ہیں۔