سکھر (بیورو رپورٹ ) سکھر کے تعلقہ پنوعاقل کے نواحی دیہی علاقے میں گیارہ افراد کے قتل کے واقعہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی واقعہ کے بعد مقتولین کی تعداد 11 سے بڑھ کر 13 ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں دو خواتین کے حاملہ ہونے اور پیٹ میں ہی بچوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے واردات کے دوران حاملہ خواتین کی جانب سے مزاحمت بھی کی گئی، مقتولین کے سروں پر ضربیں لگائی گئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک ہی گھر میں قتل ہونے والے گیارہ افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مقتولین میں شامل ملزم وہاب اللہ کی بیوی اور اس کی بہو حمل سے تھیں رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مقتولین کو تیز دہار آلہ سے قتل کیا گیا ہے اور ان کے سر پر کسی چیز سے ضرب بھی ماری گئی تھی جبکہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حاملہ خواتین نے اپنے قتل کی کوشش کے دوران ملزمان سے مزاحمت بھی کی تھی اور ان کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں تشدد کے باعث ان کے پیٹ میں موجود بچے بھی قتل ہوگئے اور اس طرح واقعہ میں مقتولین کی تعداد 11 سے بڑھ کر 13 ہوگئی ہے۔