• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پاکستان کا کوئی بینک ایران سے کاروباری لین دین کے لیے تیار نہیں، عبدالرزاق داؤد

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ایران میں پاکستانی چاول پسند کیا جاتا ہے لیکن پاکستان کا کوئی بینک ایران کے ساتھ کاروباری لین دین کے لیے تیار نہیں ہے، چاول برآمد کرنے والوں کے ساتھ بیٹھ کر اس کاحل نکالتے ہیں۔

حکومت مقامی آئی ٹی کی صنعت کے مفادات کا تحفظ کرے گی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی معاہدہ(آئی ٹی اے) پر دستخط نہیں کرے گی تاکہ مقامی صنعت متاثر نہ ہو۔

برآمد کنندگان اور برآمدات کے لئے حکومت کی جانب سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 

عبدالرزاق داؤد لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کر رہے تھے۔

 انہوں نے لاہور چیمبر میں ایکسپورٹ فیسیلٹی سینٹر کا بھی افتتاح کیا۔ 

انہوں نے امید ظاہر کی کہ لاہور چیمبر ایکسپورٹ فیسیلٹی سینٹر برآمدات بڑھانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا اور برآمد کنندگان کو خدمات فراہم کرے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہمیں کوالٹی مینو فیکچرنگ طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے اور مینوفیکچرنگ کے شعبے کو مضبوط کر کے درآمد کو کم سے کم کرنا ہو گا۔ 

انہوں نے برآمدات میں اشیاء کے ساتھ ساتھ سروسز کی برآمدات پر بھی زور دیا۔عبدلرزاق داؤد نے بتایا کہ حکومت نے 41 فیصد صنعتی خام مال کی درآمد پر امپورٹ ڈیوٹی ختم کر دی ہے۔

تازہ ترین