• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش، مسجد میں گیس دھماکا اور آگ، 17 نمازی شہید

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) بنگلہ دیش میں افسوسناک سانحہ، مسجد میں گیس بھر جانے سے دھماکے کے بعد آگ نے پوری مسجد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، دھماکے کےنتیجے میں17 افراد جاں بحق جبکہ45 زخمی ہوگئے، لوڈشیڈنگ باعث ایئر کنڈیشنز سے لیک گیس مسجد میں بھر گئی، بجلی بحال ہونے پر دھماکا ہوگیا،ڈھاکہ کے مقامی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاہے کہ دھماکے کے نتیجے میں کم از کم ایک درجن سےزاہد افراد جاں بحق اور کم از کم 45 افراد زخمی ہوئے ہیں ، مقامی پولیس کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب عشا کی نماز ختم ہونے ہی والی تھی،حادثے کے بارے میں تفتیش کاروں نے خدشہ ظاہر کیا کہ مسجد کے اندرنصب ایئر کنڈیشنز کی وجہ سے دھماکا ہوا۔
تازہ ترین