• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افواجِ پاکستان کی قربانیوں نے پاکستا ن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا، جاوید خٹک

یُومِ دفاع اور یوم شہداء کے موقع پر سفارت خانہ پاکستان لزبن (پرتگال) میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے اور تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس موقع پر  آئی ایس پی آر کی جانب سے تیار کیا گیا نغمہ حاضرین کو سنوایا گیا، جسے بہت پسند کیا گیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان جاوید جلیل خٹک نے پاکستانی مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج  کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں اجتماع کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے میں سرِفہرست ہیں۔ 

سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ جب تک بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں درج کردہ حق خود ارادیت پر عمل در آمد نہیں کرتا، پاکستان کشمیری باشندوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

تازہ ترین