• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، منیر اکرم

اسلام آباد (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے دیرینہ مسئلہ کا پرامن حل سلامتی کونسل کی ان متعدد قراردادوں کے تحت چاہتا ہے جن میں کشمیریوں کو استصواب رائے کی ضمانت دی گئی ہے۔ پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پر نیویارک میں اتوار کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بڑی بدقسمتی ہے کہ پاکستان کی خطے میں قیام امن کی مسلسل کوششوں کو ہمارے مشرقی ہمسائے کی طرف سے یرغمال بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بھارت کی طرف واضح اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصول و ضوابط اور انسانی حقوق کا کوئی پاس نہیں وہ انہیں مسلسل نظرانداز کر رہا ہے۔ مستقل نمائندہ منیر اکرم نے مزید کہا کہ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق امن کےلئے کام کرتا رہے گا۔

تازہ ترین