• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتو زبان کے نامور اسکالر، شاعر، ادیب پروفیسراور ڈاکٹر پرویز مہجور انتقال کرگئے

پشاور ( وقائع نگار )ضلع نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے پشتو زبان کے نامور سکالر، شاعر اور ادیب پروفیسر ڈاکٹر پرویز مہجور انتقال کرگئےانکی نماز جنازہ اتوار کے روز خویشگی بالا میں ادا کی گئی اور بعدازاں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا نماز جنازہ ادباء ٗشعراء ٗدانشوروں کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم پچھلے کچھ عرصے سے علیل تھے اور پشاور کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ان کا اپنا نام پرویز خان جب کہ ادبی نام پرویز مہجورتھا۔ وہ 14 جنوری 1952ءکو زرین خان کے ہاں نوشہرہ کے علاقے خویشگی میں پیدا ہوئے تھے وہ ابھی چار ہی سال کے تھے کہ ان کے والد کو کسی نے قتل کر دیا ۔ پرویز مہجور نے میٹرک ہائی سکول سے 1967ءمیں کیا اس کے بعد نوشہرہ کالج میں داخلہ لیا اور وہاں سے انٹر میڈیٹ کا امتحان 1969ءمیں پاس کیا ان دنوں صدر ایوب خان کے خلاف تحریک چل رہی تھی وہ اس کا حصہ رہے ۔
تازہ ترین